25 دسمبر: آج کرسمس منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ گرجا گھروں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کرسمس پر ملک بھر میں چرچ خوب صورتی سے سجائے گئے ہیں۔کراچی میں کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔ چرچ بھی برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے بیکریوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے ہوٹلوں میں بھی خصوصی کیک تیار کیے گئے ہیں ۔

گوجرانوالا میں گزشتہ رات گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ مسیحی برادری جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے ۔  رات گئے تک نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں اور کیک کی خریداری جاری رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں