ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار وکیل فاروقی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: 2019ء جاتے جاتے اپنے ساتھ ایک اور سینئر اداکار کو بھی لے گیا۔ ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار وکیل فاروقی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل فاروقی 25 دسمبر کو آرٹس کونسل سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ مگر ان کی طبیعت نہ سنبھلی اور وہ انتقال کر گئے۔

وکیل فاروقی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو کراچی کے ڈراموں سے 1967 میں کیا تھا۔ وکیل فاروقی کو پی ٹی وی کے ڈرامے ٹیپو سلطان سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ان کے کریڈٹ پر عید ٹرین، آخری چٹان، محمد بن قاسم، برزخ، عروسہ، صبح سویرے، ہیلو ہیلو، آبلہ پا، ہفت آسماں اور خود غرض جیسے 50 سے زیادہ ڈرامہ سیریل ہیں۔

یاد رہے وکیل فاروقی نے ساری زندگی شادی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment