آرمی چیف کی توسیع پر سب متفق ہیں: شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع پر سب متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلو نے کہا ہے کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہے اور عمران خان 5سال پورے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول ہمارے شہر میں آرہا ہے۔ کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول گھیرے میں ہے۔ وہ مریم کی طرح اسی معاملات میں ملوث ہونگے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہے جبکہ مشرف کے فیصلے کولیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ قانونی معاملات پر بات نہ کروں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے مارچ تک بھارت کوئی چھیڑ چھاڑ کرے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.