سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات


اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر ‏پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان آمد پر سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے جہاں ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رواں برس اکتوبر میں منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ہم منصبوں نے مقبوضہ کشمر  کے معاملے پر دو طرفہ اجلاس کا انعقاد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے نہیں روکا: سعودی سفارتخانہ

یاد رہے کہ اس دورے کے مقصد کے حوالے سے مختلف حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں۔  سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ  سعودی عرب اس تاثر کو ختم کرنا چاہتا ہے جسے رجب طیب اردوان کے الزامات سے تقویت ملی تھی کہ اسلام آباد کی جانب سعودی عرب کا رویہ سرپرستانہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم نے کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اجلاس میں ایران، قطر اور ترکی سمیت مسلم ممالک کی قیادت اور علما نے شرکت کی تھی۔ رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملایشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کوالالمپور سمٹ کے انعقاد کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اجلاس مں  شرکت کی تصدیق کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.