آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ۔۔ حکومت نے نظر ثانی درخواست دائر کر دی

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور نظر ثانی درخواست میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔ حکومت نے نظر ثانی درخواست میں کیس کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں ایگزیکٹو کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیر اعظم کا اختیار ہے۔
قانون میں آرمی چیف کی ٹرم کا تعین کرنا ضروری نہیں ہے۔ قانون میں آرمی چیف کی مدت میں ٹرم نہ ہونے کا مقصد، وزیر اعظم جب چاہیں رکھیں جب چاہیں ہٹا دیں۔ عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ 16 دسمبر کو جاری کیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو چھ ماہ کی توسیع دیتے ہوئے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم سنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment