ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ہوم الون 2’ میں جلوہ گر ہونا اعزاز قرار دے دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اپنے آپ کو ہر فن مولا قرار دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فلم میں کام بھی کر چکے ہیں؟

1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہوم الون’ کے 1992 میں سامنے آئے سیکوئل کے سین میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک سین کے لیے فلم کا حصہ بنے۔ اس سین میں ڈونلڈ ٹرمپ فلم کے مرکزی کردار کیون کو راستہ سمجھاتے نظر آئے۔ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کرسمس کی تقریبات سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران ہوم الون 2 کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ان کی پسندیدہ کرسمس فلم ہے؟

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”میں ہوم الون 2 میں جلوہ گر ہوا۔ ہر سال اس فلم کا ذکر بہت سے لوگ کرتے ہیں، خاص طور پر کرسمس کے موقع پر۔ بچے اس فلم کو بےحد پسند کرتے ہیں۔ وہ مجھے اس طرح ٹی وی پر نہیں دیکھتے جس طرح اس فلم میں دیکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہم نے آپ کو اس فلم میں دیکھا۔ وہ ایک اچھی فلم تھی اور اس وقت میری عمر کچھ کم تھی۔ میرے لیے اس فلم میں جلوہ گر ہونا اعزاز تھا۔”

واضح رہے کہ ‘ہوم الون’ کی طرح اس فلم کا سیکوئل ‘ہوم الون 2: لوسٹ ان نیویارک’ بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوا۔  1992 میں فلم ہوم الون 2 نے دنیا بھر میں 365 ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی ڈزنی 1990 کی اس یادگار فلم کا ریمیک بنانے کا بھی اعلان کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment