بھارت کو دھول چٹانے والے جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل متعارف

تصویر: پاک فضائیہ

اسلام آباد: پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا ایک اور اعزاز، پانچ ماہ کے کم عرصے میں ڈوئیل سیٹ والے جے ایف 17 تھنڈر متعارف کروا دئیے۔ اس حوالے سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں دو نشستوں والے آٹھجے ایف 17 تھنڈر تیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ائیر چیف نے پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں جہاز کی تکمیل پر عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ائیر چیف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور پاک چین دوستی اور تعلقات کا مظہر ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔اس سہولت سے پی اے ایف کو جے ایف 17 طیارے کے ساتھ ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام کو مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی سفیر یاؤ جِنگ اور چین کے ایوی ایشن انڈسٹریز کے ایگزیکٹو نائب صدر (اے وی آئی سی) ہاؤ زاؤپنگ نے بھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ جے ایف 17 چین پاک دوستی اور باہمی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment