سعدیہ خان چلڈرن اسکی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے میں کامیاب

اسلام آباد: وادی نلتر میں سعدیہ خان چلڈرن اسکی کپ کوالیفائنگ راؤنڈکے مقابلے کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کھلاڑیوں نے برف سے ڈھکی خطرناک ڈھلوانوں پر منجمد کر دینے والی سردی میں اپنے کھیل کاپرجوش مظاہرہ پیش کیا۔ پاک فضائیہ نے اس ریزورٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے ہر سہولت فراہم کی ہے۔ان مقابلوں سے نہ صرف خواتین میں اس کھیل کی دلچسپی پیدا ہورہی ہے بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بھی بھر پور مواقع میسر آرہے ہیں

متعلقہ خبریں