سعودی وزیر خارجہ کے بعد ایک اور اہم ملک کے وزیر کا دورہ پاکستان

فوٹو: گلف نیوز

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک نے ایک روزہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک نے آج پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں توسیع دینے پر غور کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نیہان بن مبارک النیہان کی نیشنل لائبریری اسلام آباد میں آمد پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور شہریار خان آفریدی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے تعاون سے نیشنل لائبریری میں بک پویلین کا افتتاح کیا گیا۔ یہ پویلین متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات نے اس پویلین کے لیے مختلف موضوعات پر عربی زبان پر تحریر کردہ ایک ہزار سے زائد کتب دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment