پاک بحریہ کے مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے


کراچی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے  کئے گئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے ۔ فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا۔ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف میزائلز کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا کھلا اظہار ہے۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔۔


Comments are closed.