پرویزمشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی درخواست

لاہور:   لاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف کے بیان کے لئے خصوصی کمیشن کی تشکیل نہ کرنا آئین کے آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔ شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جسے سلب کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل اور دائرہ اختیار کا تعین ہونے تک فیصلہ سنانے کی مجاز نہیں تھی۔ شریک ملزموں کا ٹرائل نہ کیا جانا فوجداری نظام عدل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد قانون میں تبدیلی کا اطلاق ماضی سے کیا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد روکنےکا حکم دے۔

یاد رہے 17 جنوری کو خصوصی عدالت نےسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment