پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو تنخواہیں ملی یا نہیں۔۔ عدالت نے ریکارڈ مانگ لیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کے صدارتی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اکتیس دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کے سابقہ ‏ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔ آج کی سماعت میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا تمام ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں؟ جس پر سابق پی ایم ڈی سی کے ملازمین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوئیں۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اکتیس دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment