ڈی جی نیب کراچی کو مزار قائد کے گرد چائنہ کٹنگ کی تحقیقات کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد: مزار قائد کے اطراف میں چائنا کٹنگ اور غیرقانونی تعمیرات کے معاملے  پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کراچی میں بانی پاکستان کے مزار کے سامنے اور اردگرد چائنا کٹنگ خصوصاً کاسموپولیٹن سوسائٹی کی طرف سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ لاز کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کا کردار بھی دیکھا جائیگا کہ اس نے مزار قائد کے سامنے مبینہ چائنا کٹنگ اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔ علاوہ ازیں تحقیقات میں اس امر کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ غیرقانونی اقدام پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کیا محکمانہ عمل میں لائی گئی؟

متعلقہ خبریں

Leave a Comment