شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی

راولپنڈی : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی  آج راولپنڈی میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ان کی جائے شہادت پرمنائی جائے گی۔
انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں ۔ ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment