معروف اداکار اشرف راہی انتقال کر گئے

فائل فوٹو

لاہور ویب ڈیسک: ٹی اور اسٹیج کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔ انکے خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں زیرعلاج تھے، جہاں گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment