گوجرانوالہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک گرفتار

فائل فوٹو

گوجرانوالہ: کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ سے القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک پرنٹنگ مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں سے لیپ ٹاپ، پرنٹنگ مشین سمیت دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کئی ماہ سے ان دہشت گردوں سے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے۔ یہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے اور افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھجوایا کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنا نیٹ ورک کراچی سے گوجرانوالہ منتقل کیا تھا، جہاں وہ دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment