نیب لاہور سال بھر کیا کرتا رہا؟ رپورٹ جاری کر دی گئی

National Accountability Bureau

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سال 2019 کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں بدعنوانی میں ملوث 138 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کی۔

نیب لاہور کے اعلامیے کے مطابق سال 2019 میں اب تک 100 نئی انکوائریوں کا آغاز کیا گیا جبکہ رواں سال 36 نئی تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے کرپشن کیسز میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کُل 25 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں داخل کیے۔ نیب لاہور کیجانب سے پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کیے گئے۔

نیب لاہور نے 2019 کے دوران کم و بیش 3 ارب روپے متاثرین کو واپس لوٹا دئیے جبکہ 27 ارب روپے سے زائد مالیت کے مکانات و پلاٹ بھی متاثرین کے حوالے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق نیب لاہور کو ماضی میں اوسطاً سالانہ 4 ہزار شکایات موصول ہوتی رہیں، لیکن 2019 میں نیب لاہور کو 13 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے اجراء پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ نیب ‘احتساب سب کیلئے’ کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لاگ احتساب کیلئے چیئرمین نیب کی اختیار کردہ پالیسی کے واضع اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment