آرمی چیف کا کراچی کور اور سرحدی علاقوں کا دورہ

General-Qamar-Javed-Bajwa

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور اور سرحدی علاقوں میں پاکستان رینجرز کی پوسٹوں کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اداروں کی تیاری کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور اور سرحدی علاقوں میں پاکستان رینجرز کی پوسٹوں کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اداروں کی تیاری کو سراہا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment