اسلام آباد میں شدید دھند کا راج

اسلام آباد: گزشتہ کئی روز سے سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ جڑواں شہروں میں شدید دھند کے باعث شہریوں کے لیے دھند میں اہم مقامات اور راستوں کی نشاندہی کرنا مشکل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

دھند اور خرابی موسم کی وجہ سے جدہ سے ملتان جانی والی پرواز پی کے 740 کو اسلام آباد لینڈ کروادیا گیا۔ پی کے 740 میں 250 مسافر سوار تھے. مسافروں کو بسوں کے ذریعے ملتان روانہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں