اسلام آباد میں سیلنڈر دھماکہ، 15 افراد زخمی

زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد ریسٹورینٹ کے ملازمین تھے

اسلام آباد :اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ کےایک نجی ریسٹورنٹ میں سیلنڈر دھماکے سے 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع ایک نجی  ریسٹورنٹ میں سیلنڈر دھماکہ سے آگ لگ گئی ۔فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ریسٹورینٹ کام کرنے والے 15افراد زخمی ہو گئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ زیادہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اے ایس پی فاروق امجد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسارنے نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکہ سیلنڈر لیکج ہونے کی وجہ سے ہوا۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد ہوٹل کے عملے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment