جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس۔۔ ججز کو الگ کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور


اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف دائر ریفرنس  میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد 31 دسمبر کو درخواست پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔ ایڈوکیٹ انعام الرحیم نے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تینوں مزکورہ ججز کو جسٹس قاضی فائز عیسی کا کیس سننے والے لارجر بینچ سے الگ کیا جائے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.