اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے قانون دان کا تاحال پتہ نہ چل سکا


اسلام آباد (گوہر محسود):   ملتان سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ یافیض نویدہاشمی کو شہر اقتدار سے لاپتہ ہوئے 4 ماہ گزر گئے۔ تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا۔

ذرائع کے مطابق یافیض نوید کو 8 اگست سے 2019 کو کلثوم ہسپتال کی پارکنگ سے ان کے اہل خانہ کے سامنے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا۔ان کے قریبی ذرائع کے مطابق  8 اگست کے بعد سے یافیض نوید کی کوئی خبر کوئی اطلاع نہیں۔ یافیض نوید سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مجلس وحدت المسلمین کی مرکزی اسیران کمیٹی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

ایم ڈبلیو ایم  کے مطابق یافیض نوید سمیت لاپتہ افراد کی ایک لمبی لسٹ ہے۔اس حوالے سے حکومت کے ساتھ لاپتہ افراد پر متعدد بار مذاکرات ہوئے ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی اسیران کمیٹی احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب آسلام اباد کے باہر مظاہرہ کرے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.