باڑہ میں شلوبر قومی کونسل کا گرینڈ اجلاس

باڑہ:  قبیلہ شلوبر کے دیگر قبیلوں کے ساتھ سرحدات کے مسائل ، قوم شلوبر میں تباہ شدہ مکانات کا سروے ، بجلی اور پینے کے پانی سمیت نہری نظام کے مسائل کے حوالے سے باڑہ قمبر آباد کے مقام پر شلوبر قومی کونسل کا گرینڈ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنے مسائل کے حل کےلئے اپنے قومی مشران اور نوجوانوں کو متفقہ طور پر اعتماد میں لیکر حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کونسل کے ممبران نے تباہ شدہ مکانات کے سروے کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن سروے شروع نہیں کیا گیا۔ کونسل کی جانب سے متعلقہ ادارے کو 10 دن کی ڈیڈلائن دی گئی جس کے بعد شلوبر ہائے وے کو بلاک کرنے کی دھمکی دے دی گئی ۔

متعلقہ خبریں