بھارت میں مسلمانوں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے: امریکی اخبار


ویب ڈیسک: امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے بھارتی مسلمانوں پر چھائے خوف اور نقل مکانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان خوف میں مبتلا ہیں۔ بھارتی مسلمان خؤف کے علم میں اپنے محلے چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے دہلی میں فلیگ مارچ کیا ہے جبکہ لوگوں کو مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے لاوڈ اسپیکر پر اعلانات کئے جارہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شہریت کے متنازع قانون اور بھارتی حالات پر امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بھارت میں مسلمان خوف میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی گڑھ یونی ورسٹی میں ریاستی پولیس نے طلبہ پر تشدد کیا، فائرنگ کی گئی اور گرینیڈ پھینکے۔ اس کے علاوہ پولیس نے مسلمان طلبہ پر مذہبی منافرت کے جملے بھی کسے اور جامعہ ملیہ کی لائبریری میں گھس کر مسلم طلبہ پر تشدد کیا گیا۔

لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر منظم حملے کیے جا رہے ہیں۔ اُدھر بھارت میں سیکورٹی دستوں نے گشت بڑھا دیا ہے اور دہلی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے لاڈ اسپیکر پر اعلانات کیے گئے۔ کرناٹک میں بی جے پی وزیر نے مظاہرین کی جائیداد ضبط کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

آئی ڈی: 2019/12/30/1540 

Leave A Reply

Your email address will not be published.