خیبرپختونخوا میں شدید سردی؛ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

فائل فوٹو

پشاور: محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا نے صوبے میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کی چھٹیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے وزیراعلٰی محمود خان کے ہدایات کی روشنی میں میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات میں 07 جنوری 2020 تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ مشیر تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ ضیاء اللہ بنگش کے مطابق تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہو گا۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1805 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment