بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی بیٹی نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

فوٹو: ٹوئیٹر اکاونٹ

اسلام آباد (گوہر محسود): کاروباری حضرات کو نیب کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنے اور نیب کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے بعد حال ہی میں  مبینہ خودکشی کرنے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈاسد مینر کی بیٹی مینہ گبینہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بریگیڈئیر اسد منیر کی بیٹی مینہ گبینہ نے ہے کہ میرے والد کسی کرپشن میں ملوث تھے نہ ہی انہوں نے کبھی کرپشن کا فائدہ اٹھایا تھا۔ میرے والد سے متعلق نیب کی رپورٹس غلط ہیں۔ مینہ گبینہ نے کہا کہ میرے والد کا نام بغیر کسی وجہکے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جبکہ گزشتہ 2 سالوں سے نیب کو اپوزیشن کی بے عزتی کے لیے استعمال  کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو نیب کے منفی کردارکا خیال اس وقت آیا جب بات اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کاروباری دوستوں پر آئی۔ عمران خان آپ باعزت شہریوں کی زندگیوں اور عزتوں کے ساتھ کھیلنے کے ذمہ دار ہیں۔

 

متعلقہ خبریں