پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن ویب سائٹ ہیک کر لی گئی


اسلام آباد :کھیلوں کی ویب سائٹس بھی ہیکرز سے بچ نہ سکیں ۔  پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن ویب سائٹ ہیک  کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نےفیڈریشن کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔  پاکستان اوپن  ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ  25 دسمبر سے راولپنڈی میں جاری ہے ۔ اعجاز الرحمن  کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کی ویب سائٹ کو ٹھیک کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

آئی ڈی: 2019/12/29/1538

Comments are closed.