جب گھڑیوں کے شوقین رونالڈو نے 12 کروڑ کی گھڑی پہنی


ویب ڈیسک: فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بلاشہ دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش ایک منفرد انداز میں کی ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے دبئی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی۔ اس تقریب میں انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ،ایک چھلا اور گھڑی پہن رکھی تھی، جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

قیمتی پتھروں کے ماہرین کے مطابق رونالڈو کی پہنی گئی انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے سپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18 قیراط کا وائٹ گولڈ اور 30 قیراط کا ہیرا لگا ہوا ہے۔ اس سے قبل رونالڈو فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) کی بھی نمائش کر چکے ہیں۔

آئی ڈی: 2019/12/29/1643 

Leave A Reply

Your email address will not be published.