اسلام آباد راولپنڈی میں شدید دھند کا راج

راولپنڈی : پنجاب کے مختلف شہروں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں شدید سردی اور دھند  کا راج ہے۔ جہاں معاملات زندگی متاثر ہیں ہوئی شہری موسم کو انجوائے بھِی کررہے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت صفر  ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔غیر معمولی دھند کا یہ سلسلہ تین روز سے جاری ہے جو کہ مزید تین یا چار روز تک جاری رہے گا،شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی ہے۔ا

محکمہ موسمایت کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی 12،کالام منفی 05 اور پاراچنار میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں