سعدیہ خان ا سکی کپ نلتر میں اختتام پذیر

اسلام آباد :   آج پی اے ایف اسکی ریزورٹ میں سعدیہ خان کپ اختتام پذیر ہوگیا۔ خواتین کی سلالم کیٹیگری میں عمائمہ ولی نے پہلی جبکہ جیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چلڈرن اسکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14-سلالم کیٹیگری میں مشال حسین پہلے جبکہ مریم اقبال دوسرے نمبر پر رہیں۔ لڑکوں کی انڈر 16-کیٹیگری مقابلوں میں سیف اللہ پہلے نمبر پر جبکہ زبیر علی دوسرے نمبر پر رہے۔ لڑکوں کی انڈر 14-کیٹیگری مقابلوں میں زمان علی پہلی پوزین کے حقدار رہے جبکہ ظاہر اللہ دوسرے پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں خوشین صاحبہ نے پہلی جبکہ حمیمہ ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سکیٹنگ بوائز کیٹیگری I-میں محمد اقبال پہلے نمبر پر آئے۔لڑکیوں کے انڈر 12 سیکنڈ سپیڈ سکیٹنگ مقابلے میں مشال حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کی انڈر 16-کیٹیگری مقابلوں میں منہال عزیز پہلے نمبر پر رہیں۔ ماسٹر کیٹیگری کو خوشین صاحبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جیت لیا۔ لڑکوں کی انڈر 12-کیٹیگری مقابلوں میں مبشر، انڈر 16-میں سیف اللہ اور ماسٹر کیٹیگری میں ضیاالرحمٰن اپنی اپنی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہے۔

یہ مقابلے پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں تین دن جاری رہے۔ پاکستان کی مختلف اسکی ایسوسی ایشیز کے اسکیئرز نے سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ سکی سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے آئی تھی۔اس ایونٹ کو ایک نوجوان اسکیئر سعدیہ خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو24سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئی تھیں۔