راولپنڈی سے افسوسناک خبر سامنے آ گئی

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ایک گھر میں کوئلے کی گیس بھرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور بے ہوش افراد کو بینظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے میں واقع ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منور حسین کے نام سے ہوئی۔  بے ہوش ہونے والے افراد میں محمد اظہر، محمد اجمل اور اسلم حسین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کوئلہ جلانے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی جس کی وجہ سے منور حسین جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment