سردی میں کوئی بھی شہری شیلٹر کے بغیر نہ رہے؛ وزیر اعظم نے ہدایت کر دی

اسلام آباد: شدید سردی میں وزیر اعظم عمران خان کو شہریوں کا خیال آگیا۔ وزیر اعظم عمران خان  نے وزیر اعلیٰ کے پی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شدید سردی کے موسم میں کوئی بھی شہری شیلٹر کے بغیر نہ رہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سردی کے موسم میں تمام افراد کو شیلٹر اور کھانے کی سہولت فراہم کیاجائے۔ پناہ گاہوں میں سہولیات حاصل نہ کرنے والوں کو بھی کھانا فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جن کے لیے پناہ گاہوں میں جگہ نہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا بندوبست کیا جائے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو بے گھر افراد کے لیے فوری طور پر کھانے کا انتطام بھی کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment