وزیر اعظم کی شیلٹر ہوم بارے ہدایت۔۔ سینیٹر فیصل جاوید کا شیلٹر ہوم کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شدید سرد موسم میں بے گھر افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے ترلائی میں قائم پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد کےساتھ رات کا کھانا کھایا اور خوراک کے معیار کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پناہ گاہ میں سردی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

اپنے دورے کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحم اور احساس تحریک انصاف کی حکومت کے دو اہم بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود کیلئے کوشاں ہے۔ ملک بھر میں قائم پناہ گاہیں بے گھر اور غریب ترین افراد کا مسکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں چھت سے محروم شہریوں کیلئے خوراک اور رہائش کی فراہمی اہم اقدام ہے۔ انہوں نے مخیر افراد کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہ اپنے مال سے سماج کے نچلے طبقے کیلئے حصہ نکالنے والے مخیر حضرات خصوصی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

یاد رہے آج وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب اور کے پی کے کو ہدایت کی تھی کہ سردی کے موسم میں کوئی بے گھر شہری شیلٹر ہوم کے بغیر نہ رہے۔ 

آئی ڈی: 2019/12/30/1605 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment