ووٹر کا اندراج شناختی کارڈ پر درج پتے پر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

فائل فوٹو

کوئٹہ : الیکشن کیلئے ووٹرز کے اندراج کے نظام میں اہم تبدیلی لائی جا رہی ہے اور  ووٹ کا اندارج شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹر شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق ہی ووٹ کاسٹ کرنے کا پابند ہو گا۔ اس پابندی کے ساتھ دیگر اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔

ضلعی الیکشن کمشنر محمد احسن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہی الیکشن کا فیصلہ ہو گا۔ اندارج کے لئے 90 ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

آئی ڈی: 2019/12/29/1611

متعلقہ خبریں

Leave a Comment