وفاقی کابینہ کا اجلاس سال کے آخری دن ہو گا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس سال کے آخری دن یعنی 31 دسمبر بروز منگل کو ہو گا۔ کابینہ 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاسں میں ملکی، معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش ہو گا۔ وفاقی کابینہ اسٹیٹ بنک کی مالی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018 کے اجرا کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ ناروے کے شہری کی ناروے کو حوالگی کا معاملہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کی برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کو اہم معاشی اعشاریوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ڈی: 2019/12/29/1613

اپنا تبصرہ بھیجیں