صومالیہ بم دھاکے کے متاثرین کے لیے ترکی طیارہ موغادیشو پہنچ گیا

فوٹو: بنکاک پوسٹ

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ترکی کا امدادی فوجی طیارہ طبی عملہ اور سامان لے کر موغادیشو پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ طیارہ موغادیشو میں ہونے والے بم حملے کے بعد امدادی سامان لے کر موغادیشو پہنچاہے ۔

بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دن موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ترکی کی جانب سے ایک میڈیکل ریسکیو ٹیم کے ساتھ ڈاکٹروں پر مشتمل 20 افراد کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔ طبی عملے پر مشتمل اس ٹیم کو لے جانے والا ترک مسلح افواج کا A400M فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ سے موغادیشو کے لئے روانہ ہوا۔ ترکی کی قومی میڈیکل ریسکیو ٹیم اور ڈاکٹروں پر مشتمل عملہ، حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج میں معاونت کرے گا اور شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے ترکی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں عسکریت پسندوں کے ایک کار بم حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس بم حملے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس بم حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے بھی نہیں قبول کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment