بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو بڑی آفر کر دی


کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر نعرہ، ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کر کے سندھ حکومت میں شامل ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، ہم سندھ میں اس شرط پر دینے کو تیار ہیں کہ عمران خان کی حکومت کو گرا دیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو بنیادی حقوق دینا ہوں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم ہمیشہ غریب عوام کیساتھ کھڑے رہے  ہیں۔ گیس کی بندش وفاق دشمن  منصوبہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ اہم ہے لیکن عوام سب سے زیادہ اہم ہیں۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان موجودہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات میں وفاق کی 6 نشستیں اور سندھ اسمبلی کی 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.