سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک


سیالکوٹسیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ  میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیالکوٹ کے علاقے مظفرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے ، پولیس کےمطابق شدید دھند میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ ملزمان آصف نامی شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار رہے تھے، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق شدید دھند میں فائرنگ کے دوران چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ، دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ ہلاک ملزمان گزشتہ روز ساتھیوں کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے، ملزمان کو آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2019/12/30/1682

Leave A Reply

Your email address will not be published.