مالاکنڈ میں مسافر وین کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق


مالاکنڈ: مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی میں سوات ایکسپریس وے پر پہلا حادثہ رپورٹ ہو گیا۔ ایکسپریس وے پر مسافر وین ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں پانچ افراد موقع ہی پر جاں بحق، جبکہ اٹھارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اس افسوسناک واقعے کچھ ہی دیر بعداسی مقام پر ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں سوات سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ پہاڑی سے گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے دستے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لیویز فورس کے مطابق دوسرے حادثہ کے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سیر و تفریح کیلئے سوات گئے تھے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.