مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے آباد کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور تعمیراتی شعبہ کی رکی ہوئی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی تجاویز پیش کیں۔

 مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات جس میں تعمیراتی شعبہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے ایک وفد نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں آباد کے وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس تجاویز پیش کیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلند و بالا عمارتوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ وفد نے تعمیراتی شعبے کے لیے مخلتف تجاویز پیش کیں جن سے اس شعبے کی سرگرمیاں تیز ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کی جانب سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آباد کی تجاویز سے حکومت کو ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ملاقات میں مشیر خزانہ نے آباد کے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ مشیر خزانہ اور آباد کے وفد کی اگلی ملاقات جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں آباد کی تجاویز کا جائزہ لینے کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر کی مشاورت سے ٹیکس تجاویز کو بہتر کیا جائے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.