ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصلیت سامنے آ گئی

ٹک ٹاک بناتے بناتے اہم حکومتی اداروں تک پہنچنے والی حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصلی نام سامنے آگئے۔

پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن کے محکمے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔

ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آنے والی صندل خٹک نامی لڑکی کا اصل نام صندل شمیم ہے اور وہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ نظر آنے اور پاکستان کی وزارت خارجہ کی عمارت تک رسائی حاصل کرنے والی یہ ٹک ٹاک لڑکیاں پاکستانی میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2019/12/28/1664

متعلقہ خبریں

Leave a Comment