پشاور کے تعلیمی اداروں میں آئس بیچنے والا منشیات فروش گرفتار


پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہر نے مختلف تعلیمی اداروں کے پاس آئس فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 110 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں ایک منشیات فروش تعلیمی اداروں کے قریب آئس فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔ اس اطلاع پر ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او جاوید اختر نے کارروائی کرتے ہوئے اباسین یونیورسٹی کے پاس آئس فروخت کرنے والے ملزم واصف ولد ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 110 گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں آئس کا نشہ استعمال ہونے کی پریشان کن خبریں سامنے آئی تھیں۔ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے آئس کے نشے کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.