کراچی میں عمارت زمین بوس، قیمتی جانیں بچ گئیں

کراچی: کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن ٹمبر مارکیٹ میں 6 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تمام مکین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں واقع عمارت ایک طرف جھک گئی تھی جس پر تمام مکینوں کو بروقت عمارت سے نکال لیا گیا۔
گرنے والی عمارت میں کل 18 فلیٹس تھے جن میں مختلف خاندان رہائش پذیر تھے۔ خوش قسمتی سے عمارت جس جگہ گری وہاں خالی گودام تھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمارت اپنی مدد آپ کی تحت خالی کی جبکہبلڈنگ غیر معیاری مٹیریل کی وجہ سے گری۔

عمارت گرنے کے واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما وقار محمدی، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، کمشنر کراچی اور دیگر حکام جائے وقوع پر پہنچے۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمارت مخدوش نہیں تھی بلکہ صرف تیرہ سال قبل بنائی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمارت میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔ انچارج ڈیمالیشن عبدالسجاد کے مطابق متاثرہ عمارت کے پلر مکمل طور پر گل چکے تھے۔ اس کے علاوہ عمارت میں دوسال قبل اضافی فلور پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا تھا۔
ادھر کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک کیمٹی بنا دی ہے جو انکوائری مکمل کر کے بلڈر کے خلاف کارروائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment