چارسدہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

چارسدہ: چارسدہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ،ایک منشیات سمگلر منشیات سمیت گرفتار کر لیے ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2600گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی چارسدہ سٹی پولیس تاج محمد خان نےمزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہے۔ ایک خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش حضرت گل ولد ولایت خان ساکن افغانستان حال اتمانزئی اور اسفندیار ولد قاسم جان ساکن گڑھی حمید گل میاں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2600گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

ایک دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سٹی جوہر خان نے منشیات سمگلر عبدالعزیز ولد گل اصغر سکنہ خوازہ خیل سوات کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2000گرام چرس برآمد کی اور ملزمان سے ایک موٹر کار نمبر D1581کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں