آئی جی پولیس؛ خیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی آنے کو تیار

فائل فوٹو

اسلام آباد: پنجاب میں پے در پے آئی جیز کی تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخواکے آئی جی پولیس ڈاکٹر نعیم کو  بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع سے آنے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا  گیا ہے کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں  ہیں جس کی وجہ سے  انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جا سکتا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کی جانب سے  نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی۔  وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

یاد رہے صوبہ پنجاب میں وفاقی حکومت 14 ماہ میں چار آئی جیز تبدیل کر چکی ہے۔ 

 

آئی ڈی: 2019/12/30/1869 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment