سال نو پر بادل خوب جم کر برسیں گے

اسلام آباد: ملک بھر میں سال نو پر خوب بارش برسے گی جس سے سردی شدت میں بھی اضافہ ہو جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر ملک بھر میں بادل جم کے برسیں گے۔ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلکگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات کے وقت شدیددھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔  بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1769

متعلقہ خبریں

Leave a Comment