سال نو پر کراچی میں پابندی؛ وزیر اعلی سندھ نے کنٹینر لگانے سے منع کر دیا

Murad Ali Shah - CM Sindh - PPP

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو پر کنٹینر لگانے سے بھی انتظامیہ کو سختی سے منع کر دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ کسی کو تنگ نہیں کیا جائے گا یہ شہر آپ کا ہے ،اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام ساحل سمندر پر پُرامن طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کی کہ عوام کسی قسم کا اسلحہ اور نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

دوسری طرف  سال 2019 کےاختتام پر کراچی پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈبل سواری اورون ویِلنگ پر مکمل پابندی ہوگی تاہم  ساحل سمندر پر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ سی ویو جانے والے 11 مقامات پر چیکنگ کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ سال نو پر شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ 31 دسمبر کی رات سی ویو جانے والے راستے بند نہیں ہوں گے۔ منچلے سی ویو پر غروب آفتاب کا نظارہ اور سال 2019 کو الوداع کہہ سکیں گے۔

 

آئی ڈی: 2019/12/31/1855 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment