سپریم کورٹ کا پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کروانے کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں  دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے  ڈگریوں کی تصدیق کروا کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ وکیل درخواست گزار مدثر حسن رضا نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کی۔ ائیر لائن ملازمین کبھی  یونیورسٹی نہیں گئے ،مگر ڈگریاں مل گئیں۔ ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئی۔

عدالت نے ریماکس دئے کہ الخیر یونیورسٹی محض دکھاوے کی جامعہ ہے۔ تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئیں۔ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔ پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی۔ پی آئی اے یقینی بنائے ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ تعلیمی اداروں سے ہوں۔ سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔

 

آئی ڈی: 2019/12/31/1799

Leave A Reply

Your email address will not be published.