سپریم کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کےملامین پر سٹور سے کروڑوں روپے کی گندم غائب کرنے کا الزام ہے

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کروڑوں روپے کا حکومتی نقصان ہوا ،اس کا ذمہ دار کون ہے۔  آپ کو تو معلوم ہی نہیں ہے کہ آپ نے محکمے میں کیا کرنا تھا۔  کیا آپ نے کسی کو ٹھیکے پر کام دے رکھا تھا۔ آپ کو پتا ہی نہیں چلا اور کروڑوں روپے کی گندم غائب ہو گئی۔

سابق فوڈ انسپکٹر کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فوڈ انسپکٹر نےوہاں گارڈز تعینات کیے تھے۔ ایک افسر کی جو ذمہ داری تھی اس نے وہ پوری کی۔ ٹربیونل نے انکوائری درست طریقے سے نہیں کی۔ ٹربیونل کو چاہیے تھا کہ تمام حقائق کا جائزہ لیتا۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

 

آئی ڈی: 2019/12/31/1780

متعلقہ خبریں

Leave a Comment