چین سے پاکستان آنے والا مسافر اسلام آباد ائیر پورٹ پر لٹ گیا

اسلام آباد: چین سے پاکستان آنےوالے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والے شہری محمد شیراز کا پرس نامعلوم چور اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ سے چُرا کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری کا دعوی ہے کہ پرس میں دس لاکھ ین، شناختی کارڈز سمیت ایم دستاویزات تھے۔ کارپارکنگ میں موجود بھکاری کو پولیس نے چور کا ساتھی ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ محمد شیراز قومی پرواز پی کے 583 سے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا تھا

آئی ڈی: 2019/12/31/1788

اپنا تبصرہ بھیجیں